Advertisement

یو ایف سی فائٹرز کو انعام میں بٹ کوائن ملیں گے

یو ایف سی فائٹرز کو انعام میں بٹ کوائن ملیں گے

کرپٹوکرنسی کا دائرہ کارحکومتوں اوراداروں سے نکل کراب کھیل کے میدانوں کوبھی اپنی گرفت میں لے رہا ہے۔

چند قبل دن نان فنجائی ایبل ٹوکنزپلیٹ فارم پرباکسنگ رنگ کے شہنشاہ مائیک ٹائیسن کے آرٹ ورک پرمبنی مسٹری باکسزکونیلام کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: شہرہ آفاق باکسرمائیک ٹائیسن ڈیجیٹل اکھاڑے میں داخل

دنیا کے مقبول مکس مارشل آرٹس الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (یوایف سی) اورسنگاپورسے تعلق رکھنے والے کرپٹو کرنسی ایکسچینج کرپٹوڈاٹ کام نے یوایف سی کھلاڑیوں کو ’ کرپٹو بونسز‘ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

یوایف سی اورکرپٹوڈاٹ کام کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے  کے مطابق چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو مداحوں کے ووٹ کی بنیاد پرڈیجیٹل کرنسی کی شکل میں بونس دیا جائے گا۔

Advertisement

’ فین بونس آف دی نائٹ‘ کے نام سے پیش کیے گئے اس پروگرام کوتین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

بٹ کوائن بونس کوہریوایف سی پے پرویوایونٹ کے ٹاپ تھری کھلاڑیوں کوکرپٹوکرنسی کی شکل میں دیا جائے گا۔

ان تینوں کھلاڑیوں کا تعین دنیا بھرسے ناظرین کی جانب سے ملنے والے ووٹوں کی بنیاد پرکیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق تینوں خوش نصیب کھلاڑیوں کومجموعی طورپر60 ہزارڈالرکا اضافی کیش انعام بھی دیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 30 ہزارڈالرمالیت، دوسرے مرحلے میں 20 ہزارڈالراورتیسرے مرحلے میں جیتنے والوں کودس ہزارڈالرکے مساوی بٹ کوائن ادا کیے جائیں گے۔

ادا کیے جانے والے بٹ کوائن امریکی ڈالرمیں ایکسچینج ریٹ کے حساب سے دیے جائیں گے۔

Advertisement

یو ایف سی کا پہلا بٹ کوائن فین بونس یوایف سی پے پرویومقابلہ یوایف سی 273: والکینوسکی بہ مقابلہ کورین زومبی 9 اپریل کو ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version