سال 2022ء کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟

رواں برس کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل کو ہوگا جو صرف جنوبی امریکا کے کچھ حصوں اور انٹارکٹیکا دیکھا جاسکے گا۔
30 اپریل کو ہونیوالا یہ سورج گرہن جزوی نوعیت کا ہوگا جو براعظم انٹارکٹیکا، لاطینی امریکا کے جنوبی حصے، بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں دیکھا جا سکے گا۔
سورج گرہن کا آغاز شام 6 بجکر 45 پر ہوگا جو رات 8 بجکر 41 منٹ پر انتہائی درجے پر ہوگا جبکہ رات 10 بجکر 37 منٹ پر یہ گرہن اختتام پذیر ہوجائے گا۔
اس گرہن کے دوران چاند سورج کے 54 فیصد حصے کو چھپا لے گا جس کے نتیجے میں سورج کا آدھا حصہ سیاہ نظر آئے گا۔
سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے اور دنیا پر اپنا سایہ ڈالتا ہے۔ یہ جزوی اور مکمل دونوں طرح ہوتا ہے اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کسی مقام سے سورج کتنا چُھپا ہوا دِکھتا ہے۔
جبکہ مکمل سورج گرہن میں چاند مختصر سے وقت کےلیے مکمل طور پر سورج کو چُھپا لیتا ہے اس طرح تینوں اجرامِ فلکی ایک سیدھ میں آجاتے ہیں اور دنیا سورج کی روشنی سے محروم ہوجاتی ہے دن میں بھی رات کا منظر دکھائی دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News