Advertisement

’مضبوط حریف کو شکست دے کر شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کردیا‘

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مضبوط حریف کو شکست دے کر شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اور امام الحق نے سنچریاں اور شاہین آفریدی نے بہترین باؤلنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط حریف کو شکست دے کر شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کردیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے بہترین کھیل پیش کیا اور جیت اپنے نام کی۔

Advertisement

پاکستان نے بابر اور امام کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

پاکستان نے کپتان بابراعظم اور امام الحق کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 348 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخرزمان نے ٹیم کا جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 118 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ فخرزمان نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد کپتان بابراعظم اور امام الحق کے درمیان میچ وننگ پارٹنرشپ قائم ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version