Advertisement

ہم فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی عدالت میں جانے کا اختیار ہے اور ہم بھی ہم فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت 17 اگست 2023 تک ہے لیکن اگر وقت کی حکومت چاہیے تو قبل از وقت انتخابات بھی کراسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے کمزور حکومتوں پر دباؤ پڑتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اپنی سیاست کے لیے ملک  معاشی بحران میں نہیں دھکیلنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات عالمی منڈی کی وجہ سے متاثر ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان ڈائریکٹ کے بجائے ڈائریکٹ ٹیکس لگایا جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ ایسے پالیسی اختیار کی جائے جس سے ملک معیشت اور غریب متاثر نا ہو۔

Advertisement

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان پپلز پارٹی کے ساتھ معاہدہ قانونی حیثیت نہیں رکھتا ایک سوشل کنٹریکٹ ہے اور اس پر عمل درآمد ہم دونوں کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version