Advertisement

کروز ڈرگ کیس : این سی بی نے شاہ رخ خان کے بیٹے کو کلین چٹ دیدی

آریان خان

بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ اورسپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں این سی بی نے کلین چٹ دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کیس میں چارج شیٹ دائر کر دی ، جس میں آریان خان کو منشیات رکھنے کے الزام میں کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

این سی بی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا جس میں این سی بی نے 14 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، تاہم اس میں آریان خان کا نام شامل نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ این سی بی کی جانب سے پیش کردہ چارج شیٹ میں لکھا ہے کہ اداکار شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان اور موہک جیسوال کے علاوہ تمام ملزمان کے قبصے سے منشیات برآمد ہوئی۔

Advertisement

سرکاری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی ٹی کی طرف سے کی گئی تحقیقات کی بنیاد پر 14 افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت شکایت درج کی جا رہی ہے۔ 6 دیگر افراد کے خلاف عدم ثبوت کی وجہ سے شکایت درج نہیں کی جا رہی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کروز شپ پر جاری پارٹی پر چھاپہ مارا کر 10 افراد کو گرفتار کیا تھا ، جن میں شاہ رخ خان کا بیٹا بھی شامل تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کارروائی کے دوران کروز شپ سے منشیات بھی قبضے میں لی گئی تھی اور مقدمہ درج کر کے  تفتیش کی گئی ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ ابھی تک سپر اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کے اس کیس میں حراست میں لینے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام نے کئی روز تک پوچھ گچھ بھی کی۔

اس کیس میں تین لڑکیوں سمیت  دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version