Advertisement

امریکہ نے کراچی یونیورسٹی دہشتگرد حملے کی ایک بار پھر مذمت کر دی

امریکا نے کراچی یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے کی مذمت کر دی۔

ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشت گرد حملے کہیں بھی ہوں اس کی مذمت کرتے ہیں، تعلیمی اور مذہبی مقامات پر حملے زیادہ قابل مذمت ہیں، کراچی یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے کی پہلے بھی مذمت کی تھی۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی قدر کرتے ہیں، پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے میں کنفیوشس سینٹر کے سربراہ سمیت 3 چینی باشندے اور ایک پاکستانی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ایک دہشت گرد گروپ نے خودکش حملہ آور لڑکی کی تصویر جاری کرتے ہوئے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version