جو لوگ اس ملک کی ترقی نہیں چاہتے وہ دہشت گردی میں ملوث ہیں، اسماعیل راہو

وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ جو افراد اس ملک کی ترقی نہیں چاہتے وہ دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
این ای ڈی یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے تحت بین الااقومی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ اس وقت ہم دہشت گردی کے غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنے کی کوشش کی جاہری ہے جس کے لئے سیکیورٹی انتظامات کے متعلقہ اداروں کو بھی لکھا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے پڑت رہے ہیں۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ ہم طلباء اور اساتذہ کا احترام متاثر نہیں ہونے دینا چاہتے ہیں جس کی پیشن نظر کراچی یونیورسٹی میں رینجرز اہلکار اور طالب علم میں تلخ کلامی کے واقعے کا نوٹس لے لیا تھا، واقعے کی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اسماعیل راہونے وفاق سے سندھ میں میٹرک کے امتحانات کے دورا ن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ کردیا. ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ سندھ میں گرمی کی شدید لہر ہونے کی وجہ سے بچے امتحان دیں گے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔
اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
اسکے علاوہ کراچی سمیت صوبے بھر کے تمام امتحانی مراکز میں طلبہ کے موبائل فونز لانے سمیت امتحانی مراکز کے اطراف الیکٹرانک آلات, فوٹو کاپیئر, اسکینر وغیر پر پابندی ہوگی۔
وزیر جامعات نے ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں ممکنہ لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹر اسٹینڈ بائے رکھے جائیں اور امتحا نی مراکز کے اطراف سیکیور ٹی انتظامات سخت کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

