افغانستان کی امداد کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، وزیرِاعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان میں سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی طرف سے امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ پاکستان ائیر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے آج افغانستان پہنچا دی گئی ہے۔
On the directions of PM Shahbaz Sharif, first consignment of relief goods from Pakistan for flood victims in Afghanistan has been delivered today by a special aircraft of Pakistan Air Force.
The relief goods include 100 tents, 2 tons of flour, 1 ton of rice, 450 kg of sugar.Advertisement— Prime Minister’s Office (@PakPMO) May 7, 2022
امدادی اشیاء میں 100 خیمے، 2 ٹن آٹا، 1 ٹن چاول، 450 کلو چینی شامل ہیں۔
امدادی اشیاء کی دوسری کھیپ 9 مئی کو روانہ ہوگی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان میں سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی طرف سے امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ پاکستان ائیر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے آج افغانستان پہنچا دی گئی ہے.
امدادی اشیاء میں 100 خیمے، 2 ٹن آٹا، 1 ٹن چاول، 450 کلو چینی شامل ہیں.
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) May 7, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام کو امداد کی فراہمی کا بھی حکم دیا تھا اور کہا کہ پاکستان متاثرین کے لئے ہنگامی امداد بھجوا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےافغانستان کے سیلاب زدگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے عالمی برادری اور اوآئی سی افغان ہیومینٹیرین ٹرسٹ کے فورم سے متاثرہ افغان عوام کی مدد کی کوششوں کو تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

