وزیر اعظم آج لندن روانہ ہوں گے

وزیر اعظم شہبازشریف آج رات لندن روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف برٹش ایئر ویز کی پرواز بی اے 260 سے لندن روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے جبکہ نواز شریف نے ن لیگ کی سینئر قیادت کا لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سینئر قیادت لندن میں اجلاس کیلئے کل سے روانہ ہوگی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکت کیلئے شاہد خاقان عباسی لندن میں پہلے سے موجود ہیں جبکہ احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق اور خرم دستگیر لندن جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

