Advertisement

بلند و بالا چھکے نے بزرگ شائق کو زخمی کر دیا

انڈین پریمئیر لیگ کے ایک میچ میں بیٹسمین رجت پاٹیدار کے 102 میٹر بلند و بالا چھکے نے بزرگ شائق کو زخمی کر دیا۔

گزشتہ روز آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے مابین میچ کے دوران رجت پاٹیدار نے نویں اوور کے دوران اسپنر ہرپریت برار کی گیند پر زبردست شاٹ کھیلا۔

رجت پاٹیدار کی اس شاٹ پر گیند کافی فاصلہ طے کرتی ریلنگ کے نیچے اسٹینڈ کے ایک حصے سے ٹکرا کر پنکھے سے ٹکرانے کے بعد بزرگ شائق کے سر میں جا لگی۔

کیمرے کی آنکھ نے ایک خاتون کو بزرگ شائق کے پاس جاتے دیکھا جس نے بزرگ شائق کے سر کو اپنے ہاتھوں سے سہلایا۔

رجت پاٹیدار کا چھکا 102 میٹر لمبا چھکا تھا ، دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے 21 گیندوں پر 26 رنز بنائے انہیں راہول چاہر نے آؤٹ کیا۔

پاٹیدار کا چھکا 102 میٹر پر بہت بڑا تھا۔ دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے 21 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور انہیں راہول چاہر نے آؤٹ کیا۔

پنجاب کنگز نے اس میچ میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے تھے ، ہدف کے تعاقب میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے 155 رنز بنائے، گلین میکسویل 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Advertisement

اس کامیابی کے بعد پنجاب کنگز رواں سیزن میں 12 میچوں کے بعد 12 پوئنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version