عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
وزير اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سندھ حکومت نے اشیا ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی منصوبہ بندی پر کام شروع کردیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
وزير اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے تحت صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ کو قیمتیں کنٹرول رکھنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کا اعلان کردیا گیا ، وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 179 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

