Advertisement

فیفا اور ای اے اسپورٹس کی وڈیو گیم پارٹنر شپ ختم

فیفا وڈیو گیم کے پبلشر ای اے اسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ ان کا فیفا کے ساتھ تین دہائیوں پر مشتمل تعلق اگلے سال ختم ہو جائے گا۔

وڈیو گیمز کے مشہور پبلشر الیکٹرانک آرٹس ( ای اے اسپورٹس ) کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو ولسن نے کہا کہ مقبول ترین وڈیو گیمز فیفا وڈیو گیم سیریز کا اب نیا نام ای اے اسپورٹس ایف سی رکھ دیا گیا ہے۔

اینڈریو ولسن نے کہا کہ فیفا کے ساتھ اس گیم کی پارٹنر شپ تین دہائیوں پر مشتمل تھی جو 1993 میں شروع ہوئی تھی۔ اور دنیا بھر میں لاکھوں شائقین فٹ بال اور وڈیو گیمرز کی ایک نسل اس گیم کو کھیل کر پروان چڑھی۔

معروف امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیفا کی گورننگ باڈی ای اے اسپورٹس کی انتظامیہ کے مابین اس تعلق کو مزید آگے بڑھانے کے لئے بات چیت ہوئی، کیونکہ یہ گیم اب ایک بہت بڑی مارکیٹ بن چکا ہے اور بھاری اسپانسر شپ بھی دے رہا تھا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس گیم سے ہر سال فیفا کو 150 ملین ڈالرز کی آمدنی ہوتی تھی، فیفا کی گورننگ باڈی کی خواہش تھی کہ اس آمدنی کو 250 ملین ڈالرز یا اس سے زائد پر لے جایا جائے۔

Advertisement

ای اے اسپورٹس کے مطابق اس فٹ بال گیم میں 150 ملین سے زیادہ پلئیر اکاؤنٹس ہیں اور گزشتہ دو دہائیوں سے 20 ملین ڈالرز سے زیادہ کی یارک ٹائمز بھی فروخت ہوئی ہیں۔

ای اے اسپورٹس کی انتظامیہ کے مطابق اس وڈیو گیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، جبکہ انگلش پریمئیر لیگ اور دیگر یورپی لیگز کے علاوہ انجمنوں کے ساتھ اس گیم کے تعلقات برقرار ہیں۔

ای اے اسپورٹس کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ اس وڈیو گیم میں صرف فیفا کے ایونٹس نہیں ہوں گے۔

چیف ایگزیکٹیو اینڈریو ولسن نے کہا کہ ہمارا وژن دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ اثر انگیز فٹ بال کلب بنانا ہے، جو کہ فٹ بال کے شوق کے مرکز میں ہو۔

اینڈریو ولسن کے مطابق تقریباً 30 سالوں سے، ہم کروڑوں کھلاڑیوں، ہزاروں ایتھلیٹ پارٹنرز، اور سینکڑوں لیگز، فیڈریشنز اور ٹیموں کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی فٹ بال کمیونٹی بنا رہے ہیں۔

ای اے اسپورٹس کے وڈیو گیم کے ساتھ تعلق ختم ہونے پر فیفا نے کہا کہ وہ تھرڈ پارٹی اسٹوڈیو اور پبلشرز کے ساتھ مل کر نئے فٹ بال وڈیو گیمز کی تیاری شروع کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version