امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متحد ہونا ہوگا، چوہدری سرور

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
چوہدری محمد سرور نے اپنے جاری کردہ عید پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک ہو۔
سابق گورنر پنجاب نے عوام سے کشمیری اور فلسطینی عوام کو بھی دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں سب سے بڑی دہشتگردی ہورہی ہے دنیا اسرائیل اور بھارت کو روکے۔
اپنے پیغام میں چوہدری محمد سرور نے پاکستان میں امن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو خراج عیقدت بھی پیش کیا۔
سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان کو مضبوط ،خوشحال اور امن کا گہوارہ بنائے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا، جن لوگوں کو اللہ نے عہدوں سے نوازا ہے انکو ملک وقوم کی خدمت کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متوسط اور غریب طبقے کو بھی اپنی عید کی خوشیوں میں یاد رکھیں، مخیر حضرات کو غریبوں کی مدد کے لیے آگے بڑھ کر کام کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

