Advertisement

ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی

گرمی کی لہر برقرار

ملک اس وقت شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جو اس ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائیگی۔

اس دوران شمالی بلوچستان، پنجاب ، بالائی سندھ، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دوپہر کے بعد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا بھی امکان ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر فارکاسٹ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ رواں ہفتے کے آخر تک پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے اس سپیل سے ہیٹ ویو سے کچھ راحت ملے گی جبکہ پری مونسون اگلے مہینے کے وسط تک شروع ہو جائے گا ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 18 مئی سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ شہر کراچی میں شدید گرمی کے باعث 4 روز کے دوران ہیٹ اسٹروک کے  شکار 28 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

جناح اسپتال میں 12 ، سول میں 9 اور عباسی شہید میں 4 مریض رپورٹ ہوئے جنہیں جسم میں پانی کی شدید کمی اور تیز بخار کے سبب اسپتال کی ایمرجنسی لایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version