Advertisement

‘معیاری فلم ناظرین کو اپنی جانب خود متوجہ کرلیتی ہے’

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور صف اول کے اداکار زاہد احمد کا کہنا ہےکہ معیاری فلم ناظرین کو اپنی جانب خود متوجہ کرلیتی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے سینما گھروں میں مقامی فلموں پر غیر ملکی کو ترجیح دیے جانے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

زائد احمد نے اپنی انسٹا اسٹوری پر  لکھا کہ ایک معیاری فلم اپنے ناظرین کو اپنی جانب خود متوجہ کر لے گی، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کے مقابلے میں اور کیا ریلیز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بس، اپنے معیار کو بہتر کرنے پر توجہ دیں جیسا کہ پہلے ہی ہم اپنے معیار میں کافی بہتری لاچکے ہیں ۔

زاہد احمد نے مزاحیہ انداز میں مزید لکھا کہآئیے، ان عجیب سے ڈاکٹروں کو اپنا کام روکنے نہ دیں۔

Advertisement

دوسری جانب اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہےکہ لوکل سینما کو سپورٹ کرنے کے لیے عوام سے 900 روپے ایک ٹکٹ کے مانگنا صحیح بات نہیں۔

Advertisement

اداکارہ منشا پاشا نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ابھرتی ہوئی ہر انڈسٹری کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہوتی ہے، بدقسمتی سے وہ فلمیں جن کا موضوع لوگوں کو سوشل میڈیا پر اچھا لگتا ہے ان کو بند کردیا جاتا ہے لیکن کمرشل فلمیں سینما تک پہنچ جاتی ہیں مگر پھر ان کو محدود اسکرینز یا کم شوز جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version