Advertisement

شوگر کے مریض کو شدید گرمی میں کونسے پھل اور سبزیاں دی جائیں؟

کیا آپ کے گھرمیں بھی شوگر کے مریض موجود ہیں تواس شدید گرمی میں ان کو کون سے پھل اور سبزیاں دی جائیں؟

ماہرینِ غذائیت نے ذیابطیس (شوگر) کے مریضوں کے لیے موسم گرما کے لئے خاص طور پر مفید مشروبات، پھل اور سبزیاں بتائی ہیں۔

مشروبات

لیموں پانی (شکر کے بغیر)
ناریل پانی

Advertisement
تازہ پھلوں کا جوس
ہربل چائے
سبز یا سادہ شکر کے بغیر چائے
کھیرے کا جوس

گرمیوں میں ہائیڈریٹ رہنا ہرایک کے لیے ضروری ہے، خاص طور پراگرآپ شوگرکے مریض ہیں۔

پانی کی کمی آپ کے خون میں شوگر کی سطح کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔

Advertisement

پانی کا استعمال ہاضمے میں بھی مدد کرتا ہے، جسم سے فاضل مادوں کو صاف کرتا ہے ۔

پانی کی کمی کسی کی جسمانی صلاحیت اور دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے۔

اسی لئے گرمی کے موسم میں پانی کا استعمال انتہائی اہم ہے۔

سبزیاں

پالک
بروکلی

Advertisement
چقندر
گوبھی
پھلیاں

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے، کاربوہائیڈریٹ والی غذاؤں کا کم استعمال اس بات کو یقینی بنائے گا کہ خون میں شوگرکی سطح کو بہتر طریقے سے منظم کیا جائے۔

اگرخون میں شوگرکی سطح اعتدال میں نہیں ہوگی تو طبیعت بگڑ بھی سکتی ہے۔

سبزیاں اورپھل غذا کو متوازن بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، جو ورزش کے ساتھ ساتھ صحت مند طرز زندگی بنانے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔

Advertisement

فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے تازہ سبزیاں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

پھل

اسٹرابیری
بلیک بیریز
بلیو بیریز
سنگترہ

Advertisement
آڑو
بیر
ناشپاتی
کیلا

ان کے کم سے درمیانے درجے کے گلیسیمک انڈیکس کی وجہ سے، زیادہ تر تازہ پھل خون میں گلوکوز کی سطح میں تیزی سے اضافے کا سبب نہیں بنتے ہیں جیسا کہ کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل کھانے کی اشیاء جیسے روٹی وغیرہ ۔

آپ کی گرمیوں کی خوراک میں کم کارب، فائبرسے بھرپور پھل جیسے کیلے، سیب اور یہاں تک کہ بیر کو شامل کرنا حیرت انگیز کام کرے گا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version