Advertisement

ارباز خان کے بعد سہیل خان کا بھی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ

سہیل خان

سہیل خان

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے بھائی اداکار وفلمساز سہیل خان نے سیما سے 1998 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں لیکن 24 سال کی شادی کے بعد اب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سہیل خان اور ان کی اہلیہ سیما آج ممبئی میں ایک فیملی کورٹ کے باہر دیکھے گئے اور ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سہیل خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے گشیدگی چل رہی تھی اور ان کی علیحدگی کی خبریں بھی متعدد بار میڈیا کی زینت بنیں لیکن اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

البتہ دونوں گزشتہ کئی سالوں سے ایک ساتھ دکھائی نہیں دے رہے تھے اور مختلف تقاریب میں وہ علیحدہ علیحدہ شرکت کرتے یا پھر دونوں میں سے کوئی ایک شریک ہوتا جب کہ وہ دونوں الگ الگ گھروں میں رہائش پذیر ہیں۔

سوشل میڈیا پر سہیل خان اور ان کی اہلیہ سیما کی ممبئی کے فیملی کورٹ سے رجوع کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ دونوں نے علیحدہ رہنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نے آخری لمحات میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جس کے سبب یہ خبر میڈیا تک نہیں پہنچ سکی۔

Advertisement

خیال رہے کہ سہیل خان کی اہلیہ سیما خان نے حال ہی میں ’نیٹ فلیکس‘ کے شو ’دی فیبیلس لائیوز آف بالی ووڈ وائیوز‘‘ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کی شادی ایک غیر معمولی شادی ہے لیکن ہم ایک فیملی ہیں اور تمام مشکلات کے باوجود ہمارے لیے بچے اہمیت رکھتے ہیں کیوں کہ وہ ہمارے ساتھ خوش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version