سونی نے تین ماہ میں لاکھوں گیمنگ کنسول فروخت کردیے

سونی کارپوریشن نے پلے اسٹیشن 5 کے 19 ملین گیمنگ کنسول فروخت کردیے ہیں۔ جن میں سے بیس لاکھ کنسول صرف 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں ہی فروخت ہوئے۔
سونی کی جنب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمپنی نے گیمنگ کنسول پلے اسٹیشن 5 کونومبر2020 میں لانچ کیا تھا، اوراسے گیمنگ کے دلدادہ افراد میں بہت پذیرائی ملی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پلے اسٹیشن کا گیمز پر بڑی رعایت دینے کا اعلان
گیمنگ کنسول کے علاوہ سونی کارپوریشن اس عرصے میں پی ایس 4 اور5 کے 70 ملین سے زائد ٹائٹلز بھی فروخت کر چکی ہے۔ جب کہ گزشتہ سال مالی 61 ملین ٹائٹلزفروخت کیے گئے تھے۔
سونی کی آمدن کے حوالے سے جاری پونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 کی تیسری سہہ ماہی میں پلے اسٹیشن 5 کی فروخت 39 لاکھ کنسول تھی جوچوتھی اورآخری سہہ ماہی میں 33 لاکھ رہی۔
مالی سال 2020 میں پلے اسٹیشن 5 کے 78 لاکھ کنسول فروخت ہوئے اورمالی سال 2021 میں ساڑھے 11 ملین کنسول فروخت ہوئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرزسے گفت گومیں سونی کارپوریشن کے چیف فنانشل آفیسرہیروکی توتوکی کا کہنا ہے کہ ہم مالی سال 2022 میں 1 کروڑ 80 لاکھ پلے اسٹیشن 5 فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اورہمیں امید ہے کہ ہم ایسا کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

