’حکومت بیرون ملک پاکستانیوں سے عمران خان کو ووٹنگ کا حق واپس لینے کا قانون پاس کرنے جارہی ہے‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ حکومت یرون ملک پاکستانیوں سے عمران خان کو ووٹنگ کا حق واپس لینے کا قانون پاس کرنے جارہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ بلی تھیلے باہر آگئی ہے۔
#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
بلی تھیلے باہر آگئی ہے #کرائم_منسٹر_شہبازشریف کی حکومت بیرون ملک پاکستانیوں سے عمران خان کی حکومت کا دیا ہوا ووٹنگ کا حق واپس لینے کا قانون پاس کرنے جارہی ہے۔ بیرون ملک پاکستانی سالانہ 30 ارب ڈالرز سے زائد پاکستان بجھواتے ہے۔ حکومت اس اقدام سے بعض آجائے pic.twitter.com/oED4Yqu37V— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 11, 2022
انکا کہنا ہے کہ کرائم منسٹر شہبازشریف کی حکومت بیرون ملک پاکستانیوں سے عمران خان کی حکومت کا دیا ہوا ووٹنگ کا حق واپس لینے کا قانون پاس کرنے جارہی ہے۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سالانہ 30 ارب ڈالرز سے زائد پاکستان بجھواتے ہے، حکومت اس اقدام سے بعض آجائے۔
انٹر بینک میں ڈالر 188 روپے سے تجاوز کرگیا
کراچی: ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔
کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 13 پیسے کا مزید اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 188 روپے 66 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز بھی انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 1 روپے 9 پیسے مہنگا ہو کر 187 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 16 اپریل کوڈالر 181.55 پیسوں کی سطح پرموجود تھا، اب تک ڈالر 7 روپےتک مہنگا ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

