Advertisement

باکسر عامر خان نے پروفیشنل باکسنگ سے رٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستانی نژاد برطانوی لیجنڈ باکسر عامر خان نے 35 سال کی عمر میں پروفیشنل باکسنگ سے رٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

باکسر عامر خان نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں اپنی رٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اب دستانے لٹکانے کا وقت آ گیا ہے۔

Advertisement

عامر خان نے 17 سال کی عمر میں 2004 کے ایتھنز اولمپک گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا تھا، انیوں نے 2009 میں یوکرین کے اینڈری کوٹلنک کو شکست دے کر آئی بی ایف لائٹ ویلٹر کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔

عامر خان نے ورلڈ باکسنگ ایمیچر کا ٹائٹل 2011 میں اپنے نام کیا تھا۔

عامر خان مجموعی طور پر 40 فائٹس کے لئے باکسنگ رنگ میں داخل ہوئے جن میں سے 34 فائٹ اپنے نام کی اور 6 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، عامر خان نے 2005 پروفیشنل باکسنگ کو اپنایا۔

اپنی رٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ایسا حیرت انگیز کیریئر ملا ہے جو 27 سال پر محیط ہے۔

عامر نے مزید کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور ان ناقابل یقین ٹیموں کا جن کے ساتھ میں نے کام کیا ہے اور اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا اس محبت اور حمایت کے لیے جو انہوں نے مجھے دکھایا ہے۔

Advertisement

عامرخان کی آخری لڑائی طویل المدتی حریف کیل بروک کے خلاف تھی جہاں انہیں فروری میں مانچسٹر میں چھٹے راؤنڈ میں رکنے کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ ہفتے بروک کے ریٹائر ہونے کے بعد 35 سالہ برطانوی باکسر تازہ ترین برطانوی باکسر بن گیا جب کہ ٹائیسن فیوری کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ ڈیلین وائیٹ کو شکست دینے کے بعد اس کھیل کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version