Advertisement

چمکتی جلد کے لئے سپلیمنٹ نہیں بلکہ اس اسمودی کو آزمائیں

لوگ ہمارا چہرہ ہی تو دیکھتے ہیں پھر کیوں نہ اس کی بہتر حفاظت کی جائے، اسی سوچ  کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بازارمیں دستیاب مہنگی کریموں کا انتخاب کرتی ہیں تاکہ چہرے کے حسن کو مزید بڑھایاجاسکے۔

لیکن کیا صرف یہ کریمیں آپ کے بے داغ اور چمکتی جلد کے حصول میں کار آمد ثابت ہوسکتی تو ایسا ہرگز نہیں ہے کیونکہ اس کے لئے متوازن غذا کا ہونا بھی نہایت ضروری ہیں اس حوالے سے ایک قول بہت مشہور ہے کہ ہم جیسا کھاتے ہیں ویسا ہی نظر آتے ہیں، اور جب بات بے داغ، جھریوں سے پاک جلد کی ہو تو پھر ایسی غذا کا انتخاب ضروری ہوجاتا ہے  جو عمر رسیگی کے اثرات کو کم کرنے میں نہ صرف مدد فراہم کرے بلکہ جلد کی قدرتی چمک اور نمی کوبھی بر قرار رکھے۔

 دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اس مقصد کے لئے کئی طرح کے وٹامنز سے بھرپور سپلیمینٹ بھی استعمال کرتی ہے، اور اس طرح وہ  بے داغ اور چمکتی جلد کے لئے کریموں کے ساتھ سپلیمینٹ بھی استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اسٹریلیا کی ایک مشہوریونیورسٹی کے محققین کے مطابق بیٹا کیروٹین سے بھرپور سپلیمینٹ جلد کو صحت مند رکھنے کے ساتھ قدرتی چمک دیتے ہیں۔ اس حوالے سے محققین نے کافی تحقیق کرنے کے بعد کیروٹینائڈز سے بھرپور اسمودی کو اس سپلیمنٹ جیسا قرار دیا۔ کیونکہ سپلیمینٹ کو مصنوعی اجزاء سے تیار کیا جاتا ہے جس کا طویل مدتی استعمال جسم میں کئی طرح کے بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے

لہذا محققین نے اس اسمودی کو سپلیمینٹ جیسا پایا اور اسے روز غذا میں شامل رکھنے کا مشورہ دیا تاکہ آپ بھی صحت مند چمکتی جلد پانے میں کامیاب ہوجائیں۔

Advertisement

اسمودی کے لئے اجزاء:

کٹا ہوا گرما-  ڈیڑھ کپ

گاجر- آدھا کپ

سلادپتہ-  ایک کپ

بادام کادودھ-  ایک کپ

پسی لائچی-  ایک چوتھائی چمچ

Advertisement

ترکیب:

ان تمام اجزاء کوبلنیڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں لیجئے صحت مند چمکتی جلد کے مزیدار اسمودی تیار ہے بہتر نتائج کے لئے اسے روز غذا میں شامل رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق
یہ عام سا پھل خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
کشمش کا پانی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا
بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version