Advertisement

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کےشیڈول کیخلاف درخواست پرفریقین سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کےشیڈول کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پرعدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے خلاف تحریک انصاف کے رہنماؤں حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی و دیگر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل تحریک انصاف نے دلائل میں کہا کہ ہفتے کے روز نوٹس جاری کرنے سے متعلق اطلاع ملی۔ متعلقہ اداروں کو نوٹس کی تعمیل کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن ،سندھ حکومت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکریٹری سندھ اسمبلی اور دیگر کو ازسرنو نوٹس جاری کرتے ہوئے تیرہ مئی کو فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

Advertisement

ایڈووکیٹ علی پلھ نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کو بلدیاتی ادارے بااختیاربنانے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم پر بلدیاتی آرڈیننس میں ترمیم کے لیے کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن مشاورت کے بغیر ہی انتخابی شیڈول جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے بھی بلدیاتی انتخابات سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔

تحریک انصاف کی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 13 اپریل کو جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن غیر قانونی غیرآئینی ہے۔

وکیل تحریک انصاف نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کے یکم فروری 2022 کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی قانون میں ترمیم کا حکم دیا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ کے چار ڈویژن میں 28 اپریل کو بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version