Advertisement

پنجاب حکومت کا کوئی جواز باقی نہیں، مراد سعید

پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا کوئی جواز باقی نہیں۔

سیدپور میں جلسے سے پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قائد عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہا ہوں، ایک مہینے سے راولپنڈی اسلام آباد اور ملک بھر میں  تبلیغ کیلئے نکلا ہوں۔

 مراد سعید نے کہا کہ جس کو بھی حقیقی آزادی کی دعوت دینے جائیں تو وہ ہم سے پہلے انتظار میں ہوتا ہے کہ عمران خان کب کال دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ لوٹوں کے حوالے سے فیصلہ آگیا ہے، پنجاب حکومت کا کوئی جواز باقی نہیں جبکہ امپورٹڈ حکومت جو بھرونی سازش سے آئے ان کا بھی کوئی جواز باقی نہیں رہا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اپنے لئے نہیں پاکستان کیلئے جمع ہوئے ہیں، شہباز شریف تم بھکاری ہو، پاکستانی قوم نہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کا مقدمہ لڑا جبکہ عمران خان نے کہا میرے پاکستانی مزید کسی کی جنگ کا ایندھن نہیں بنے گا۔

مراد سعید نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے جو اداروں کا نام لیا ہے وہ بڑا خطرناک ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید نے مزید کہا کہ آج ڈالر انتہائی مہنگا ہورہا ہے اور شہباز شریف باہر جاکر ایک مفرور سے مشورے کررہا ہے، ہم نے ان چوروں اور ڈاکوؤں سے نجات کیلئے عمران خان کی کال پر نکلنا ہے، پورا پاکستان نکل رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version