Advertisement

نجی چینل کے ساتھ پی ٹی وی کے معاہدے سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچنے کاانکشاف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 اور 8 کے نشریاتی حقوق اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور ایک نجی چینل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بات کا انکشاف پیر کو ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں کیا گیا جو گزشتہ حکومت کے دور میں تشکیل دی گئی تھی۔

پی ٹی وی نے پی ایس ایل 7 اور 8 کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کی نشریات کے معاہدوں کے لیے ایک نجی چینل کے ساتھ کنسورشیم میں معاہدہ کیا تھا۔

کمیٹی کو یہ دیکھنا تھا کہ آیا سرکاری نشریاتی ادارے نے میرٹ کی بنیاد پر نجی چینل کے ساتھ معاہدہ کیا تھا یا کوئی اور مقصد تھا۔

کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ پی ٹی وی کے نجی چینل کے ساتھ معاہدہ کرنے کے فیصلے میں اقربا پروری ملوث تھی اور ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا کہ بولی لگانے کا عمل ناقص تھا اور شفاف نہیں تھا اس عمل میں پی پی آر اے اور پی ٹی وی کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ “مشتبہ” اور “جوڑ توڑ” کے عمل کے ذریعے دیگر کمپنیوں کو بولی کے عمل میں حصہ لینے کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور حکومت نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے رپورٹ کے بارے میں بتایا کہ من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے ،پسندیدہ جماعتوں کو بھی ٹیکس میں چھوٹ دی گئی۔

 وزارت اطلاعات نے شواہد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو جمع کرا دیے ہیں اور معاملے کی تحقیقات کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version