Advertisement

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی  کیس میں 16 ملازمین کی عبوری ضمانت منظور

نومنتخب گورنر پنجاب نے 8 رکنی کابینہ سے حلف لے لیا

سیشن کورٹ لاہور نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی  کیس میں 16 ملازمین کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے تمام ملازمین کی 25 مئی تک ضمانتیں منظورکرتے ہوئے ملازمین کو ضمانت کے لیے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ 

جج سیشن کورٹ نے قلعہ گجرسنگھ پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ 

ملزمان اکرم اللہ وغیرہ کے خلاف 16 اپریل کو مقدمہ درج ہوا تھا۔ 

دوسری جانب لاہورہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی اجلاس میں پولیس مداخلت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے مؤقف پیش کیا کہ مائی لارڈ ایک ایشو اوربھی تھا، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پولیس مداخلت کررہی ہے۔ 

Advertisement

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ وہ تو کل ہی عدالت نے نمٹا دیا تھا، عدالت نے مناسب حکم بھی جاری کر دیا تھا۔ عامرسعید راں ایڈووکیٹ کل چیف جسٹس کیمپ آفس آئے تھے ہم نے سن کر مناسب حکم جاری کردیا تھا۔ 

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ میں اس لیے آیا ہوں کہ پولیس کو اسمبلی کے اجلاس میں مداخلت کا اختیارنہیں ہے جس پر عدالت نے کہا کہ اظہر صاحب! آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں، یہ معاملہ کل کا ہی ختم ہو چکا ہے۔ 

ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے کہا کہ جی جی! میرے علم میں ہے، میں چاہتا تھا اس مسلئے پربھی کوئی مناسب حکم آجاتا۔ 

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ معاملہ کل کا ہی نمٹایا جا چکا ہے۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version