Advertisement

پنجاب یونیورسٹی کے 3 اسسٹنٹ پروفیسر لا کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے 3 اسسٹنٹ پروفیسرلا کی تعیناتی عدالت میں چیلنج کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق تینوں اسسٹنٹ پروفیسر لا کی تقرری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کی گئی۔

عدالت نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی، رجسٹرار اور سنڈیکیٹ ممبر کو نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس شجاعت علی خان نے دوران سماعت اعلی تعلیمی یافتہ پی ایچ ڈی امیدوار کو نظر انداز کرنے پراظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سنا تھا کہ میرٹ کیخلاف بھرتیاں ہوئیں۔ یہاں تو اعلی تعلیم یافتہ امیدوار کو نظراندازکیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ متاثرہ امیدورمحمد قیصر نے تعیناتیوں کے خلاف لاہورہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

Advertisement

دوسری جانب سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں 2 ملزموں کو بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے ملزم راشد اور ساجد کو بری کرنے کا حکم سنایا۔

ملزمان کی طرف سے فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

ملزمان پرنیولاہورسٹی کے جنرل مینجراحمد رضا کو قتل کرنے کا الزام تھا اور تھانہ سندر میں 2015 میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مدعی اور پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ وقوعہ کے گواہان کے بیانات میں تضاد ہے، موقع پر بھی موجود نہیں ہیں۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ بظاہرپولیس نے مقدمے میں ملزمان کیخلاف فرضی ثبوت تیار کیے۔ ملزم راشد اور ساجد کو شک کا فائدہ بھی دیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version