Advertisement

شیخ رشید کی وِگ اتار کر لانے والے کیلئے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان

Sheikh Rasheed

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی وِگ اتار کر لانے والے کو 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی کے واقعہ کی پلاننگ عمران خان اور  شیخ رشید نےکی، شیخ رشید کا بھتیجا بھی پلاننگ میں شامل رہا۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ عمران خان کے ایما پر مسجد نبوی ﷺ کے افسوس ناک واقعے کی منصوبہ بندی کی گئی، بدترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ میں مریم اورنگزیب، شاہ زین بگٹی کو گالیاں دی گئیں، ان سب لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنا چاہیے، یہ نواز شریف یا شہباز شریف کی نہیں مدینہ کے تقدس کی بات ہے، اس فعل میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

حنیف عباسی نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید سیاسی مقابلہ کریں، جس حلقے سے شیخ رشید الیکشن لڑیں گے وہاں سے میں بھی لڑوں گا اور مقابلہ کروں گا، یہ جہاں جائیں گے انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو چار روز قبل وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔

حنیف عباسی کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق لیگی رہنما کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version