بالی ووڈ میں کوئی ایسا نہیں جو میرا دوست بن سکے، کنگنا کا دوٹوک جواب

آئے روز اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ ایک انتہائی زہریلی جگہ ہے جہاں ایک دوسرے کیلئے پیار اور خلوص کا کوئی وجود نہیں ہے۔
حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل سے بات چیت کرتے ہوئے بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ بالی ووڈ میں کوئی ایسا نہیں جو میرا دوست بن سکے، انڈسٹری میں کوئی میرا دوست بننے کے لائق ہے ہی نہیں، اس کے لیے قابلیت چاہیے ہوتی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی کو گھر نہیں بلاؤ گی، ہاں اگر باہر ملاقات ہوگئی تو اور بات ہے لیکن گھر پر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ میرے ساتھ کام کرتے ہیں انہیں بالی ووڈ میں بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہےکہ کنگنا رناوت کو ہمیشہ سے یہی گلا رہا ہے کہ فلم نگری میں ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔
کچھ روز قبل بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے کنگنا کی نئی آنے والی فلم ”دھاکڑ“ کا ٹریلر انسٹا گرام پر شیئر کیا اور اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

