Advertisement

ہمارے دورمیں کسی کواحتجاج سے نہیں روکا گیا تھا، شفقت محمود

شفقت محمود

شفقت محمود

شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمارے دورمیں کسی کواحتجاج سے نہیں روکا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسران قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں، ایسی حرکت نہ کریں کہ کل احتساب کا سامنا کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے کہنے پراحتجاج پرتشدد نہ کیا جائے، ساڑھے3سال میں کسی بیوروکریٹ کے خلاف کارروائی نہیں کی، ہم نےسب پرنظررکھی ہوئی ہے، کسی نے تشدد کیا تو ہم پورا حساب کتاب رکھیں گے۔

 شفقت محمود نے کہا ہے کہ کسی نے وفاداریاں دکھانے کی کوشش کی توہم بھولیں گے نہیں، گرفتاریوں کی کوشش کی تو حکومت ذمہ دارہوگی، ہم پرامن مارچ کریں گے، سفید کپڑوں میں کچھ لوگ ہمارے قائدین کے گھر کے باہرگھوم رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ ہمارے دورمیں کسی کواحتجاج سے نہیں روکا گیا تھا، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں بیٹھے ہم نے نہیں روکا، رانا ثناءاللہ پولیس تشدد کا پروگرام بنا رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کیلئے لسٹیں بننے کی اطلاعات ہیں، گرفتاریاں حکومت کی کانپیں ٹانگنےکی نشانی ہے، گرفتاریاں کیں تو پورا پاکستان جام ہوجائے گا، جعلی حکومت کے خلاف پورا پنجاب25مارچ کونکلے گا۔

شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں اتنا بڑا اجتماع پہلے کبھی نہیں ہوا ہو گا، شہبازشریف جیسے لوگوں کی وجہ سے ملک کوتکلیفیں اٹھانی ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version