Advertisement

سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران سوشل میڈیا ونگ کا تذکرہ 

سپریم کورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

آرٹیکل 63 اے کی تشریح  سے متعلق صدارتی ریفرنس میں دورانِ سماعت ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا ونگ کا تذکرہ ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ ایک یہ عدالت یعنی سپریم کورٹ ہے اور ایک عدالت وہاں بیٹھی ہے جو سوشل میڈیا پر بمباری کر رہی ہے۔

اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہا کہ میں میڈیا کی بات نہیں کررہا بلکہ سوشل میڈیا کی بات کر رہا ہوں۔ ایک سیاسی جماعت نے سوشل میڈیا کیلئے پندرہ ہزار بندے بطور ملازم رکھے ہوئے ہیں۔

اشتر اوصاف نے کہا کہ اس سیاسی جماعت کے بندوں کو کچھ معلوم ہی نہیں ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا سے متاثر نہیں ہوتے آپ بھی نہ ہوں۔ ہم نے اپنے بچوں کو بھی منع کیا ہوا ہے سوشل میڈیا سے متاثر نہ ہوں۔

Advertisement

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم بھی سوشل میڈیا نہیں دیکھتے۔ اچھے اچھے آرٹیکلز ہیں وہ بڑھا کریں۔

وکیل تحریک انصاف ایڈووکیٹ بابراعوان نے کہا کہ اجتماعی شعور کے بارے میں یہ کہنا انھیں کچھ معلوم نہیں یہ مناسب ہے۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ میں نے جو کہا اس پر قائم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے وکیل بابر اعوان کو ڈانٹ دیا

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version