Advertisement

آمدن سےزائداثاثہ جات ریفرنس؛ آغا سراج درانی عدالت میں پیش نہ ہو سکے

آغا سراج درانی

آمدن سے زیادہ اثاثہ جات بنانے سے متعلق ریفرنس کیس میں آغا سراج درانی کوعدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں آمدن سے زیادہ اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔

اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی عدالت میں پیش نہیں پو سکے جبکہ دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

وکیل آغا سراج درانی نے عدالت میں درخواست دی  جس میں استدعا کی گئی کہ آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کی ذمے داری ادا کررہے ہیں، اس لیے ان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

احتساب عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے 11 جون تک ملتوی کردی۔

Advertisement

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان پر آمدن سے زیادہ اثاثہ جات بنانے کا نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر ہے۔

آغا سراج درانی کی سپریم کورٹ سے ضمانت قبل گرفتاری کی درخواست خارج ہونے کے بعد گرفتارکیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے عبدالحفیظ شیخ و دیگرکے خلاف ریفرنس کیس میں ملزمان کی درخواست پر نیب کے پراسیکیوٹرکو نوٹس جاری کردیے۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version