بچوں کا قد تیزی سے بڑھانے میں مددگار غذائیں

والدین بچوں کے پیدائش کے ساتھ ہی جہاں ان کی صحت بہتر بنانے کے لئے بھر پور توجہ دیتے ہیں وہی ان کے قد کے لئے بھی فکر مند رہتے ہیں کہیں وہ چھوٹا نہ رہ جائے۔ دیکھا گیا ہے کہ اکثر بچے قد چھوٹا ہونے پر احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں اور لوگوں کے سامنے آنے اور دوستوں سے بھی ملنے سے کترارتے ہیں۔
قد چھوٹا ہو نا کوئی عیب نہیں ہے بس کردار چھوٹا نہیں ہو نا چاہئے قد کے معاملہ آپ کے ہاتھ میں نہیں قدت کے اختیارمیں ہے اس نے آپ کو اسی قد میں پسند فر مایا اور پیدا فر مادیاہے جب آپ رب کو پسند ہیں تو لوگوں کی پروا مت کریں۔ یہاں پر اس قد کی بات کی جارہی ہے جس میں قد بڑھنے کا رجحان تو تھا مگر کسی وجہ نہیں بڑھ پایا۔ قد نہ بڑھنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ان میں سب سے اہم جین کا کردار ہے اگر گھر میں سب کا قد چھوٹا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کا بھی قد بھی چھوٹا ہی رہے لیکن ضروری نہیں کہ ایسا ہی ہو،اس کے علاوہ بھی کئی اور عوامل ہیں جن میں متوازن غذا کا نہ ہو نا اورجسمانی سرگرمیوں میں کمی وغیرہ۔ کیلشیم جو کہ ہڈیوں کے لئے بے حد ضروری ہے اس کی عدم موجودگی قد پر اثر انداز ہو گی۔
اسی طرح ورزش، کھیل کود بچوں کی بہتر نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بچوں کو بچپن ہی سے رسی کودنا سکھایا جائے ساتھ ہی کسی جگہ ہاتھوں سے جھولا جھولنے کو کہا جائے یہ عمل قد بڑھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
قد میں اضافے کے لئے کوئی خاص فارمولا تو نہیں ہے کہ اس اپنانے سے قد بڑھنا شروع ہوجائے گا، لیکن بچے کی پیدائش سے ابتدائی چند سال تک متوازن غذا کا استعمال اس عمل میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
یہاں پر ان اہم غذاؤں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو آپ کے بچے کے قد میں تیزی سے اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔
ڈیری غذائیں
پنیر، دہی اور آئس کریم یہ ڈیری غذائیں جو آپ کے قد میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ ان میں وٹامن اے، بی، ڈی اور ای کی کثیر مقدار پائی جاتی ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے اہم تصور کی جاتی ہیں، ساتھ ہی ان میں موجود کیلشیم قد بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
مرغی کا گوشت
پروٹین سے بھر پور مرغی کا گوشت آپ کا قد بڑھانے میں مد دے سکتا ہے کیونکہ پروٹین کی زائد مقدار ہڈیوں کی نشوونمااور پٹھوں کی بڑھوتری میں اضافہ کرسکتی ہے اس مقصد کے لئے روزانہ 50 گرام چکن کو غذا میں ضرور شامل رکھیں۔
انڈا
انڈا پروٹین کے حصول ایک اور مؤثر ذریعہ ہے جسے غذا میں ضرور شامل رکھنا چاہئے۔ انڈے کی سفیدی میں سو فیصد پروٹین ہوتا ہے جو آپ کے قد میں اضافہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے تاہم اب زردی کو چھوڑ دیں کیونکہ اس میں کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے۔ ساتھ ہی انڈے سے آپ کو وٹامن بی بھی حاصل ہوتا ہے جو آپ کی مجموعی صحت کے لئے بے مفید ہے۔ قد بڑھانے کے خواہش مند افراد دن میں ایک سے زیادہ انڈے غذا میں شامل کریں۔
کیلا
بچوں کی پہلی ٹھوس غذا میں کیلا بھی شامل ہے اکثر بچوں کا خیال ہے کہ کیلا کھانے سے وہ موٹے ہوجائیں گے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے کیلے کھانے سے صحت کے بہت سے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ان میں ایک قد میں اضافہ ہے اس پھل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں میگنیز، کیلشیم، پوٹاشیم، اور پروبائیوٹکس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
سویا بین
ایسے افراد جو سبزیوں پر انحصار کرتے ہیں انہیں قد میں اضافے کے لئے سویابین ضرور غذا میں شامل رکھنا چاہئے کیونکہ اس میں بھی پروٹین کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو بافتوں اور ہڈیوں کی نشوونما کو بہتر بنا سکتی ہیں اسی لئے روزانہ 50 گرام سویابین کا استعمال آپ کے قد میں اضافہ کرسکتا ہے۔
مچھلی
مچھلی کو اپنی غذا میں شامل کرنا ہرگز نہ بھولیں کیونکہ یہ قد بڑھانے والی غذاؤں میں اہم تصور کی جاتی ہے۔ مچھلی جیسے سیلمن، سارڈین اور ٹونا وٹامن ڈی سے بھری ہوتی ہیں جو ہڈیوں کی بڑھوتری میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔ وٹامن ڈی کیلشیم جیسے دیگر غذائی اجزاء کو جذب کرنے بھی مددکرتا ہے جو قد کے اضافے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ جبکہ اس میں موجود پروٹین ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتے ہیں اس طرح قد میں کئی انچ اضافہ ممکن ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

