Advertisement

حیسکو میں ریونیو افسر کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار کے حق میں فیصلہ

سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ نے 3 سال بعد حیسکو میں ریونیو افسر کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو چھ ہفتوں میں فیصلہ پرعمل درآمد کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ حیسکو چھ ہفتوں میں ریونیو افسر کا آفر لیٹر پٹیشنر کو جاری کرے۔  جلال راجپوت کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہ کی جائے۔

پٹیشنر نے درخواست میں مؤقف پیش کیا تھا کہ حیسکو میں ریونیو افسر کے امتحانات 2003میں لیے گئے۔ امتحانات میں میرٹ پر تھا مگر کم نمبرز رکھنے والے امیدوار کو آفر لیٹردیا گیا۔

وکیل پٹیشنر نے عدالت کو بتایا کہ 2003سے 2019 تک محکمے نے میری اپیل پر فیصلہ نہیں دیا تو عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے۔ حیسکو کے افسران نے من پسند انداز میں ریونیو افسر کی ملازمت کے آفر لیٹر جاری کیے۔ حیسکو میں ریونیو افسر کے امتحانات میں میرٹ کا قتل کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version