Advertisement

کم عمر بچے کو گرفتار کرنا ایس ایچ او کومہنگا پڑ گیا، عدالت کا انکوائری کا حکم

عدالت

کم عمربچے کی گرفتاری پرکراچی کی مقامی عدالت نے ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی شیخ عباس مہدی نے کم عمر بچے کو گرفتار کرنے پرڈی آئی جی ایسٹ کو ایس ایچ او اور ہیڈ کانسٹیبل غلام حسین کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیوں نا آپ دونوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

عدالت نے دونوں ہیڈ کانسٹیبل گل کم خان اور ایس ایچ اوعزیز بھٹی کو 30 مئی کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ شہریوں کی حفاظت محکمہ پولیس کی وجہ سے داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ قانون کے مطابق پولیس کا کام شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کہا کہ پولیس افسران اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ ہیڈ کانسٹیبل غلام حسین اور ایس ایچ او عزیز بھٹی کے خلاف آزادنہ انکوئری کریں۔ دونوں پولیس آفیشل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے۔

Advertisement

عدالت نے کم عمرملزم رضوان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کو ہدایت کی کہ 10 دن میں رپورٹ جمع کرائیں۔

پولیس نے کباڑکی دکان میں کام کرنے والے 15 سالہ رضوان کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر چوری شدہ موٹر سائیکل کے پارٹ خریدنے کا الزام تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version