Advertisement

نومولود بچوں کی ’اچانک اموات‘ کی بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان سمیت مغربی اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی بظاہر تندرست اور نارمل نومولود بچے اچانک فوت ہوجاتےہیں۔ یہ واقعات نیند میں پیش آتے ہیں۔ اب ماہرین نے ایک طویل عرصے کے بعد اس کا راز دریافت کیا ہے جو خون میں موجود ایک اہم اینزائم ہے۔

طبی ماہرین بچوں کی اچانک موت کو ’سڈن انفینٹ ڈیتھ سنڈروم‘ یا سڈز کہتے ہیں۔ اس معمے کو ایک عرصے سے سمجھا نہیں گیا تھا۔ مغرب میں اے ’بے بی کوٹ ڈیتھ‘ یا لکڑے کے جھولے کی وفات بھی کہتے ہیں۔

اس ضمن میں معلوم ہوا کہ بچے کے خون میں ایک خاص اینزائم، ’بیوٹائری کولینسٹریز (بی سی ایچ ای) کی کم مقدار اس کی وجہ ہوسکتی ہے۔ یہ اینزائم بچوں کو مشکل صورتحال میں ردِ عمل اور دماغی بیداری میں مدد دیتا ہے۔ یعنی بچے کی ناک دبنے یا پھر کپڑے وغیرہ میں الجھنے میں بچہ اپنی اطراف سے خبردار ہوجاتا ہے اور یوں تنفس کی بحالی جاری رہتی ہے۔ بی سی ایچ ای کی کمی سے بچے نیند میں بھی اپنا ردِ عمل ظاہر نہیں کرتے۔

نیوساؤتھ ویلز میں بچوں کی ہسپتال میں تحقیق پر معمور ڈاکٹر کیرمل ہیرنگٹن نے اس ضمن میں 655 بچوں کے خون کے ایسے نمونے لئے جو سب تندرست تھے۔ ان میں سے 26 بچے اچانک اور پراسرار موت کے شکار ہوئے تھے۔ خون کے نمونوں سے انکشاف ہوا کہ مرنے والے بچوں میں بی سی ایچ ای کی مقدار خاصی کم تھی۔

Advertisement

اگرچہ یہ بایومارکر ایک اہم انکشاف کے طور پر سامنے آیا ہے لیکن اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version