مغربی میڈیا خاتون صحافی کی قاتل اسرائیلی فورسز کا نام لینے سے کترانے لگا

مغربی میڈیا کا دوہرا معیار عیاں ہوگیا۔ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی فلسطینی نژاد امریکی صحافی پر ’خاموشی‘ اختیار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے مغربی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور شعبہ ابلاغ عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی میڈیا کا خاتون صحافی کے قتل پر دوہرا معیار کھل کر سامنے آرہا ہے۔ اس کی وجہ میڈیا کا کوریج کے دوران قاتل اسرائیلی فورسز کا نام نہ لینا ہے۔
واضح رہے، اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ سے وابستہ صحافی شیریں ابوعاقلہ ہلاک ہوگئی تھیں اور ان کے سر پر گولی ماری گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق خاتون صحافی کے شاندار کیرئیر کے بارے میں بات کرنے کے بجائے مغربی میڈیا نے قتل میں اسرائیلی فورسز کے کردار کو مجرمانہ حد تک نظر انداز کیا جبکہ عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ شیریں ابوعاقلہ کے سر پر گولی ماری گئی تھی۔
اس تناظر میں امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹ (اے پی) کی رپورٹنگ پر شدید تنقید کی گئی۔ ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ امریکی خبررساں ادارے اے پی نے شیری ابو عاقلہ کے قتل کی ہیڈ لائن ایسے لگائی کہ جھڑپ میں صحافی ہلاک جبکہ سب جانتے ہیں کہ انہیں اسرائیلی فورسز نے سر پر گولی مار کر قتل کیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News