Advertisement

اسلامو فوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی دن منایا جائےگا ، مراد سعید

مراد سعید نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی دن منایا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے پروپیگنڈے سےجوڑا گیا، ان کا ہر عمل یہ بتا رہا ہے کہ یہ کتنا گر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80ہزارجانوں کانذرانہ پیش کیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسزکے جوان شہید ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر فورم پر اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائی، اسلاموفوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی دن منایا جائےگا۔

مراد سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان عالم اسلام کے سفیر بن کر باہر آئے جبکہ عمران خان کشمیرکے سفیر بن کر اقوام متحدہ بھی گئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مراسلے کے اگلے روز تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جاتی ہے، کہا جاتا ہے ناکامی کی صورت میں سنگین نتائج بھگتا پڑیں گے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہوائی اڈے دینے کی بات آئی تو کہا ایبسلوٹلی ناٹ، عمران خان کے دور حکومت میں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی حقیقی جمہوری آزادی کی بات کررہے ہیں، عمران خان کسی بیروبی طاقت کے سامنے جھکے نہیں،عمران خان نے اپنی حکومت قربان کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version