Advertisement

سندھ حکومت کا وفاق سے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات

سندھ حکومت کی جانب سے  وفاق سے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جامعات اسماعیل راہو نے وفاقی حکومت سے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں گرمی کی لہر شدت اختیار کر چکی ہے اور اسی دوران  طلبہ امتحان دیں گے ، بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

وزیرجامعات نے کہا کہ کےالیکٹرک کراچی میں امتحانی مراکزکے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرے، امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ امتحانی مراکز کےاطراف الیکٹرانک آلات،  اسکینر پر پابندی ہوگی جبکہ کراچی سمیت  سندھ  بھر کے تمام امتحانی مراکز میں بھئ موبائل فونزپرپابندی ہوگی۔

Advertisement

وزیر جامعات اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز میں ممکنہ لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹر اسٹینڈ بائے رکھے جائیں۔

واضح رہے کہ میٹرک امتحانات میں طلباء کو تاحال ایڈمٹ کارڈ کا نہیں مل سکا ہے۔

 کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات 17 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ ہزاروں طلباء کو تاحال ایڈمٹ کارڈ کا اجراء نہ ہوسکا۔

ہزاروں طلباء پریشان ہیں، متعدد سرکاری اسکول بھی تاحال ایڈمٹ کارڈ سے محروم ہیں، والدین اور اسکول کے نمائندے کئی گھنٹوں سے بورڈ آفس میں اتوار کے روز بھی ایڈمٹ کارڈ کے اجراء کے لیے موجود ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ روانہ کل کل کا بول کربلایا جاتا ہے جبکہ  کراچی میٹرک بورڈ انتظامیہ کی جانب سے امسال کمپیوٹرائز ایڈمٹ کارڈ بروقت جاری ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔

بوڑڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں طلباء کو تاحال ایڈمٹ کارڈ جاری نہ ہوئے، اتوار کے روز بھی مزید امتحانی فارم جمع کیے جا رہے ہیں، 17 مئی سے کراچی میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات میں 3 لاکھ 65 ہزار طلباء شریک ہوں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version