Advertisement

‘گٹکا مین’ کہنے پر سنیل شیٹی سوشل میڈیا صارف پر برس پڑے

بالی وُڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی نے سوشل میڈیا صارفین پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار سنیل شیٹی ‘گٹکا مین’ کہے جانے پر سوشل میڈیا صارف پر برس پڑے۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر اجے دیوگن شاہ رُخ خان اور اکشے کمار سے نالاں تھے اور ان تینوں بالی وُڈ اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے تاہم غلطی سے صارفین نے اکشے کمار اور شاہ رخ خان کو تو ٹیگ کیا مگر اجے کی جگہ پر سنیل شیٹی کو ٹیگ کر ڈالا۔


جس پر سنیل شیٹی سوشل میڈیا صاورفین پر برس پڑے اور انہوں نے صارفین کے اسی پیغام پر غصے میں ردِعمل بھی دیا۔
اداکار نے لکھا کہ بھائی آپ اپنا چشمہ ایڈجسٹ کرلیں یا پھر اپنی آنکھوں کا علاج کروائیں۔


اس کے بعد مذکورہ صارف نے سنیل شیٹی سے معذرت کی اور پھر کہا کہ ان سے غلطی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version