زرین خان کی والدہ آئی سی یو میں داخل ہوگئیں

بالی وُڈ کی معروف اداکارہ زرین خان کی والدہ اسپتال میں داخل ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ ان کی والدہ اسپتال میں داخل ہیں اس لیے عید نہیں منائیں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ جب ان کی والدہ اسپتال سے ڈسچارچ ہوجائیں گی تو وہ عید کی خوشیاں منائیں گی۔
ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کس طرح عید مناسکتی ہوں جب میری والد آئی سی یو میں ہیں، جب وہ ہی ہمارے پاس موجود نہیں ہیں تو میں اپنے گھر میں عید کیسے مناؤں۔
زرین خان نے کہا کہ میری زندگی اپنی والدہ کے گرد گھومتی ہے اور وہ ہی میری دنیا ہیں، جب وہ صحتیاب ہوکر گھر آجائیں گی تو میری عید ہوگی۔
یاد رہے کہ زرین خان کا گیت ’عید ہوجائے گی‘ حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس میں بگ باس کنٹسٹنٹ عمر ریاض بھی ان کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News