Advertisement

زندگی کے چند ایسے حقائق جن سے آپ ناواقف ہیں

ماہر نفسیات نے کئی مطالعات کے بعد زندگی کے ایسے حقائق بیان کئے ہیں جن سے آپ واقف نہیں یہاں ایسے ہی چند بیان کئے جارہے ہیں۔

 کسی بھی چیز کی روزعادت بنانے میں 66 دن لگتے ہیں۔

آنکھ کی پتلی اس وقت اپنی اصل سے 45 فیصد زائد تک پھیل جاتی ہے جب آپ کسی ایسے شخص کو دیکھتے ہیں جس سے آپ محبت کرتے ہیں۔

خوشی کے آنسو کا پہلا قطرہ دائیں آنکھ سے جبکہ غم کا پہلا آنسو بائیں آنکھ سے نکلتا ہے

ایک منفی بات سننے سے 5 مثبت یادیں خراب ہوتی ہیں۔

Advertisement

ایسے افراد جو دو زبانیں جانتے ہیں وہ اپنی شخصیت کو آسانی سے زبان کے ساتھ بدل سکتے ہیں۔

گھر میں طویل عرصے تک اکیلے رہنا اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا دن میں 15 سگریٹ پینا۔

16 سے 28 سال کی عمر کے درمیان پیدا ہونے یا بننے والا کوئی بھی رشتہ زیادہ مضبوط اور دیرپا ہوتا ہے۔

اگر آپ کے پاس پلان بی ہے تو پلان اے کے کامیاب ہونے کا امکان کم ہوتے ہیں۔

اگر آپ کسی شخص کو 20 سیکنڈ سے زیادہ دیر تک گلے لگاتے ہیں تو جسم میں ایسے ہارمونز پیدا ہوں گے جو آپ کو اس شخص پر بھروسہ دلائیں گے جو آپ کو گلے لگا رہاہے۔

Advertisement

آپ رات میں زیادہ تخیلاتی اور دن میں کم تخلیقی ہوتے ہیں۔

اگر ایک شخص بہت زیادہ قہقہہ لگاتا  ہے یہاں تک کہ ایک عام سی بات پربھی تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اندر سے بہت اکیلا ہے۔

کوئی زیادہ سو رہا ہے تو بہت زیادہ اداس ہے۔

اگر کوئی شخص کم بات کر رہا ہے لیکن گفتگو تیز کر رہا ہے تو وہ بہترین راز داں ثابت ہوگا۔

اگر کوئی شخص چھوٹی اور معمولی باتوں پر غصہ میں آجائے تو اسے محبت چاہئے۔

دنیا کے 97 فیصد افراد نئے پین سے پہلے اپنا نام لکھیں گے۔

Advertisement

اگر آپ اپنے گول سے دوسروں کو آگاہ کرتے ہیں تو بہت کم امکان ہیں آپ کامیاب ہوں گے مطالعات سے ثابت ہے کہ آپ حوصلہ ہار بیٹھے گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version