Advertisement

وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے پارلیمانی ممبرز نے اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کی سربراہی میں مشیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے تنظیمی امور پر بھی غور اور مشاورت کی گئی۔

ممبران نے قمر زمان کائرہ کو مشیر امور کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ ممبران نے مشیر امور کشمیر کو آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

پارلیمانی پارٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے اقدامات کی مذمت کی۔

Advertisement

 ملاقات میں پارلیمانی ممبرز نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مسئلہ کشمیر کو دنیا کے تمام فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے۔

مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کاق مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی جبکہ مسئلہ کشمیر پر مشاورت کے لیے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلائی جائے گی۔

ملاقات میں چوہدری یاسین،  فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری پرویز اشرف، سردار جاوید ایوب، نبیلہ ایوب اور سردار امجد یوسف نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version