Advertisement

حنیف عباسی کی متفرق درخواست پرعدالت کا اے این ایف کو نوٹس

حنیف عباسی

رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل کی لاہورمنتقلی اورجلد سماعت کی متفرق درخواست پرعدالت نے اے این ایف کو نوٹس جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں منشیات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے سزا کیخلاف اپیل کی لاہورمنتقلی اور جلد سماعت کی متفرق درخواست کی گئی۔

عدالت نے حنیف عباسی کی متفرق درخواست پراے این ایف کو نوٹس جاری کرکے 18 مئی کو جواب مانگ لیا۔

قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد نے حنیف عباسی کی متفرق درخواست پر کیس سماعت  کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی کو جھوٹے سیاسی کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔

Advertisement

وکیل اپیل کنندہ نے مؤقف پیش کیا کہ اسپشل جج راولپنڈی نے حنیف عباسی کو 14 سال قید کی سزا سنائی۔ لاہورہائیکورٹ نے سزا پر عمل درآمد معطل کررکھا ہے، ابھی تک اپیل کا فیصلہ نہیں ہواْ۔

حنیف عباسی کے وکیل نے یہ مؤقف بھی پیش کیا کہ اب عام انتخابات قریب آ چکے ہیں، سزا کیخلاف اپیل کا حتمی فیصلہ کیا جائے۔

اپیل کنندہ حنیف عباسی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کا حکم دیا جائے اور سزا کیخلاف اپیل کی سماعت پرنسپل نشست میں کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version