Advertisement

نوابشاہ کے گاؤں میں آتشزدگی، 8 مکانات جل کر خاکستر

نوابشاہ کے  گاؤں میں آتشزدگی کے باعث 8 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ روڈ پر گاؤں صاحب خان خاصخیلی میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پہش آیا، آتشزدگی کے نتیجے میں آٹھ مکانات جل کر خاکستر جبکہ گھروں میں موجود گندم و دیگر سامان بھی خاک ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ اور گاؤں کے لوگوں کی کوششیں جاری ہیں جبکہ متاثرہ لوگ بے یارو مددگار  کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی  سیالکوٹ میں سگریٹ کے باعث  گھر کے اندر آگ بھڑک اٹھی تھی۔

Advertisement

  آتشزدگی کے باعث 2 بھائی جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 2 بچوں سمیت 4 افراد بھی متاثر ہوئے تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں اکرم اور علی رضا شامل ہیں جبکہ چاروں زخمیوں کو علامہ اقبال سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version