Advertisement

چاند کی مٹی میں پودا اگانے کا تجربہ کامیاب

سائنسدانوں نے چاند کی مٹی میں پودا لگانے کا کامیاب تجربہ کر دکھایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے پہلی بار چاند کی مٹی میں پودے اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سانسدانوں کی ٹیم نے تقریبا پچاس سال قبل چاند سے اکھٹی کی گئی مٹی میں پودوں افزائش کی جو کہ کامیاب رہی۔

تحقیق کاروں کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے دیکھا کہ چاند کی مٹی میں بیچ صرف دو دن میں ہی پھوٹ پڑے۔

اس حوالے سے ایک سائنسدان نے کہا کہ وہ بہت حیران ہیں، پودا چاند کی مٹی میں اگا ہو یا کنٹرول انوائرمنٹ میں چھ دن کے اندر ایسا نظر آتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ چاند کی مٹی میں اگے پودے جلد ہی مرجھا گئے تھے تاہم سائنسدان اسے چاند اور مریخ کے مشنز کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ  اس کامیاب تجربے کی بدولت اب چاند اور مریخ پر سائنسدانوں کے لیے خوراک کا انتظام کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔

البتہ محققین کے لیے ایک مشکل یہ ہے ان کے پاس تجربہ کرنے کے لیے چاند کی اتنی زیادہ مٹی نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version