Advertisement

این اے 240 ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے اہم ہدایات جاری کردیں

ضمنی انتخابات

این 240 میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اہم ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این 240 میں کل 309 پولنگ اسٹیشنز کا قیام کیا گیا ہے جنہیں پہلے ہی حساس قرار دے دیا گیا ہے۔

پولنگ اسٹیشنز میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 203 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے سندھ حکومت کو مراسلہ بھی بھیج دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کے الیکٹرک کو انتخابات کے دوران لوڈ شیڈینگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

Advertisement

الیکشن کمیشن سندھ نے کہا ہے کہ این اے 240 میں 16 جون کو ضمنی انتخاب ہے تاہم 15 سے 17 جون تک لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل این اے 240 میں ضمنی انتخابات کے لئے قائم کیے جانے والے پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 309 ہے جن میں سے ایک بھی اسٹیشن نارمل نہیں ہے۔

این اے 240 میں 203 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 106 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ریٹرننگ افسر عبدالرزاق کی جانب سے پولنگ اسکیم جاری کردی گئی ہے جس میں 5 لاکھ 29 ہزار 855 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پولنگ کے لیے 100 مرد ، 99 خواتین اور 110 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version