ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز:انعام بٹ کی کوارٹر فائنل میں رسائی

ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انعام بٹ نے ایونٹ میں ترکی اور جارجیا کے پہلوانوں کو شکست دی اور کوالیفائی مراحلے میں پہنچ گئے۔
ترکی میں جاری ورلڈ بیچ سیریز میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے اپنے 2 میچز جیت لئے ہیں۔
انعام بٹ نے پہلے میچ میں ترکی کے پہلوان کو 2-0 سے شکست دی اور دوسرے میچ میں انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو 1-0 سے چت کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل آج کھیلے جائیں گے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

