Advertisement

ویمن سیریز،پروٹیز آئرلینڈ کے خلاف تین بڑے ناموں سے محروم

کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے آئرلینڈ کے خلاف 3 سے 17 جون تک ڈبلن میں کھیلی جانے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈیلمی ٹکر ڈومیسٹک سیزن میں شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس کے بعد اپنے ڈیبیو  کے لیے لائن میں آسکتی ہیں جہاں انہوں  نے سفید گیند کی کرکٹ میں 409 رنز بنائے، اور دائیں ہاتھ کے آف اسپن سے 15 وکٹیں حاصل کیں۔

سینالو جفتا، ماریزان کپ اور آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2021، لیزیل لی جو نیوزی لینڈ میں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کا حصہ تھیں  سانس کی بیماری کے باعث اس دورے سے محروم رہیں گی۔

https://twitter.com/ICC/status/1528692238355775489

 ڈینی وین نیکرک، جو اپنے بائیں ٹخنے میں فریکچر ہونے کے بعد ورلڈ کپ سے محروم ہو گئی تھیں، اس ماہ انفرادی تربیت شروع کرنے کے باوجود دستیاب نہیں ہیں۔

Advertisement

رائسبھ نٹوزاخے ، ناڈن  ڈی کلارک اورانڈری اسٹین  کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ون ڈے  سیریز ان کی آئی سی سی  ویمنز چیمپئین شپ 2022–2025 مہم کا آغاز کرے گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی  انہیں برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے ساتھ ساتھ اگلے سال ہونے والے  آئی سی سی ویمنز  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد کریں گے۔

یہ دورہ 3 جون کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی  سیریز سے شروع ہوگا اور 17 جون کو تین ون ڈے میچز کی سیریز  پر اختتام پذیر ہوگا۔

جنوبی افریقہ کے اسکواڈ میں اینیک بوش، تزمین برٹس، ٹریشا چیٹی، نادین ڈی کلرک، لارا گڈال، شبنم اسماعیل، آیابونگا کھاکا، سن لوس، نونکولیکو ملابا، رائسبی نتوزاکھے، تمی سیخوخونے، اینڈری اسٹین، چلو ٹریون، ڈیلمی ٹکر، ڈبلیو ٹرورا شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق  دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 6، دوسرا 8، جبکہ تیسرا اور آخری 8 جون کو کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کا آغاز   11 جون سے ہوگا،دوسرا 14 جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جون کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version