Advertisement

عوام کو دھوکا دینے کے لیے گفتگو کو اسلامی ٹچ دینا منافقت ہے، سعد رضوی

سعد رضوی نے کہا ہے کہ عوام کو دھوکا دینے کے لیے گفتگو کو اسلامی ٹچ دینا منافقت ہے۔

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے عمران خان کے مصنوعی ”اسلامک ٹچ” پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قاسم سوری نے عمران خان کے کان میں اسلامک ٹچ والی سرگوشی کرکے عمران خان کوایکسپوز کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی تقریر کے ساتھ ساتھ اپنے کردار کو بھی اسلامی ٹچ دیں، عوام کو دھوکا دینے کے لیے گفتگو کو اسلامی ٹچ دینا منافقت ہے، ریاست مدینہ میں بھائی چارہ تھا، برداشت تھی، اخوت تھی۔

سعد رضوی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام تحریک انصاف کو اس طرح مسترد کریں گے جس طرح آزادی مارچ کومسترد کیا، عمران خان کے تمام مذہبی اقدامات محض اسلامی ٹچ تھے۔

امیر تحریک لبیک پاکستان نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اسلام آباد پر قابض ہونا مقصد ہے، اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی مذہب پسندی، اسلامو فوبیا اور اسلام پرستی کی حقیقت بھی بے نقاب کردی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یورپی طرز پر اسلام کا نفاذ نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسولﷺ  کے بتائے ہوئے دین کا نظام چلے گا، عمران خان انتخابات ہار گئے تو جس طرح آج اقتدار کی خاطر ملک میں انارکی اور انتشار کی آگ بھڑکا رہے ہیں بعد میں بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 سعد رضوی نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں اقتدار کی خاطر ملک میں انارکی پھیلانا اور لوگوں کا استعمال کونسی ملک کی خدمت ہے، عمران خان کو کوئی بھی سنجیدگی سے نہیں لے رہا لوگ سمجھتے ہیں یہ ان کی بقا کا مسئلہ ہے اس لیے وہ مذہب کا سہارا لے رہے ہیں۔

 امیر تحریک لبیک پاکستان نے کہا ہے کہ  پاکستان کی عوام متحرک اور سرگرم ہیں، صاف نظر آرہا ہے کہ عمران خان کا اقتدارکا جھگڑا ہے، اس میں مذہب کا کوئی دخل نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version