پاکستان میں سودی نظام نہیں چلے گا، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں سودی نظام نہیں چلے گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو نجات دلانے کے لیے میدان میں کھڑے ہیں، آج کے جلسے میں ہمارا ایک ہی مطالبہ سود کو ملک سے ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے جلسہ نہیں جہاد فی سبیل اللہ ہے، ہم سودی نظام کے خلاف مسلسل لڑ رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بہت سارے مغربی ممالک سود ختم ہوا ہے، سود فری پاکستان بنانا چاہتے ہیں حکومت سودی نظام سے فری بجٹ بنائے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی نظام سودی نظام ہے انسان محنت کرتا ہے صلہ کوئی اور لے جاتا ہے، پاکستان میں سودی نظام نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ رحمت کی بارش میں کھڑے ہیں جبکہ یہ تو صرف پانی کے قطرے ہیں دین کے خاطر گولیوں کے سامنے بھی کھڑے رہیں گے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کو ختم کرنے کا کہا ہے اور جس حکومت ، بینک یا ادارے نے وفاقی شرعی عدالت کے حکم کو نہیں مانا اس کے خلاف جنگ کرینگے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب آپ کا تو ایجنڈا یہی تھا، آپ نے کہا تھا حکومت ملتے ہی سودی نظام کا خاتمہ کروں گا تو میں مولانا فضل الرحمان سے اپیل کرتا ہوں سود کے نظام کے خاتمے کیلئے کام کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان سب پارٹیوں کی سیاسیت ماؤں بہنوں کو ذلیل کرنے کی سیاست ہے جبکہ ہماری سیاست مزدوروں،کاشتکاروں، اور غریبوں کی سیاست ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اس وقت زرداری ، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف وزیراعظم ہیں، حیران ہوں حکومت کو چلانے والے چار وزیراعظم ہیں اور اگر ایک گاڑی کے چار ڈرائیور ہو تو گاڑی کیسے چلے گی؟
انہوں نے یہ بھی کہا کی فلسطین میں اسرائیل کے ساتھ جبکہ کشمیر میں انڈیا کے ساتھ امریکہ کھڑا ہے جبکہ کہا جاتا ہے ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے اور اگر امریکہ نے سازش کی ہے تو جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام، سسپتال، تھانوں اور پٹوار کے نظام کو ٹھیک کرنا کس کی ذمہ داری ہے ؟ آج کہاں جارہا ہے کہ تعلیم دینا، تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں تو اگر آپ علاج نہیں دے سکتے ، حفاظت نہیں کرسکتے، تعلیم نہیں دے سکتے تو پھر رخصت ہو جائیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پورا پاکستان اس وقت جل رہا ہے، کراچی جل رہا ہے ، کراچی میں پانی اور بجلی نہیں ہے جبکہ چولستان کے لوگ پانی کے قطرے کیلئے ترس رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس ملک کو روشن اور خوشحال پاکستان بنانا ہے جبکہ ان سب پارٹیوں نے عوام کو رلایا ہے، آج سب رورہے ہیں اور حل کسی کے پاس نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان سب کے خلاف سازش ہوئی ہے، عمران خان کہتا ہے مجھے نکالا میرے خلاف سازش ہوئی ہے جبکہ شہباز شریف کہتے ہیں مجھے حکومت میں لایا گیا میرے خلاف سازش ہوئی ہے
سراج الحق کا کہناتھا کہ شیریں مزاری کیلئے رات کے 11 بجے عدالت کھلتی ہے مگر غریب کیلئے دروازے بند ہیں جبکہ ان چراغوں میں اب روشنی نہیں ہے ،جتنے بھی جلسے کریں یا سرکاری خرچے کریں لیکن ان کے پاس اب کچھ بھی نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں شہید بھی ہوجاؤ اور زخم بھی نہ آئے، اس وقت جس کے پاس پیسہ ہے پولنگ اسٹیشن اور پولنگ عملے کو خریدتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں جمہوری نظام ہو تاکہ لوٹہ کریسی کا نظام ختم ہو، آج اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ سودی نظام اور مہنگائی کے خلاف یہ جنگ جاری رہے گی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی چوکیداری کرینگے، اگر بجٹ سود فری نہ ہوا تو بجٹ کے خلاف ایسا احتجاج کرینگے کہ سب کو دن مین تارے نظر آئیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں کہنا چاہتا ہوں ملک کو تماشا نہ بناو ، آپ لوگوں نے مافیاز پر انحصار کیا ہے، آپ نے امریکہ سے مشیر لائے اور انہیں حکومت حوالے کیا جبکہ حفیظ شیخ ، شوکت ترین اور رضا باقر کو بھی باہر سے بلایا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عشر و زکوۃ کا نظام عام ہونا چاہیے تاکہ سودی نظام کا خاتمہ ہو جبکہ ہم وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں، جنوبی پنجاب کیساتھ صوبے کا وعدہ پورا نہیں ہوا،جھوٹ پر مبنی نظام نہیں چلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

